اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) ایک نئی امریکی تحقیق میں یہ دعویٰ کیا گیاہے کہ سمندر کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے امریکا کے 400سے زائد شہروں کو خطرہ ہے۔
یہ شہر بہت جلد دنیا کے نقشے سے غائب ہو سکتے ہیں۔ نیشنل اکیڈمی آف سائنس جنرل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں سائنس دانوں نے پیش گوئی کی ہے کہ اگربڑھتی ہوئی عالمی حدت اور کاربن کے اخراج پرقابو پانے کے اقدام نہ کیے گئے اور 2050 تک مغربی انٹارکٹیکا کی برف پگھل گئی تو20 ملین آبادی کے 414 امریکی شہرسمندرمیں ڈوب جائیں گے۔
تحقیق کے مطابق امریکی شہر نیوآرلینز اور میامی خطرے کے دائرے میںداخل ہو چکے ہیں جبکہ ریاست کیلی فورنیا، لوئی سینیا اور نیویارک سمیت فلوریڈا کے کئی شہر اس خطرے کی زد میں ہیں۔
سطح سمندر میں اضافے سے 400 امریکی شہروں کو خطرہ
17
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں