منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

ویرات کوہلی کی اچانک ریٹائرمنٹ پر دہلی کوچ کا چونکا دینے والا انکشاف

datetime 14  مئی‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ پر دہلی کے کوچ نے چونکا دینے والا انکشاف کر دیا ہے۔کوہلی جو کچھ دن قبل تک ٹیسٹ کرکٹ جاری رکھنے کا واضح عندیہ دے چکے تھے۔ کرکٹر کا اچانک اعلان ان کے کسی مداح سے ہضم نہیں ہو رہا اور سب حیران ہیں۔ ایسے میں سابق بھارتی کرکٹر اور دہلی رانجی ٹرافی کے کوچ سرندیپ سنگھ نے چونکا دینے والا انکشاف کر کے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کیمطابق سرندیپ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ویرات نے گزشتہ دنوں انہیں بتایا تھا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز کی تیاری کر رہے ہیں اور جون میں انڈیا اے کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلنے کو بھی تیار ہیں۔کوہلی کے اس واضح بیان کے بعد ان کے اس طرح سے اچانک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ میرے لیے بھی حیران کن ہے۔واضح رہے کہ بھارت کے سینئر کھلاڑیوں روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھارت آئندہ ماہ جون میں 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ جائے گا اور میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی اس دورے کے لیے شبھمن گل کو کپتان مقرر کر سکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…