منگل‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2026 

بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا

datetime 12  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (رپورٹ)  بین الاقوامی دفاعی تجزیاتی جریدے “دی نیشنل انٹرسٹ” نے اپنی تازہ رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی فضائی قوت نے حالیہ تنازع میں بھارت کو فیصلہ کن نقصان پہنچایا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک فضائیہ نے چینی ساختہ جے-10 سی طیاروں اور جدید PL-15 میزائلوں کے استعمال سے بھارتی جنگی طاقت کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔

جریدے کے مطابق، بھارت کے جدید رافیل طیارے، جنہیں دفاعی برتری کی علامت سمجھا جاتا تھا، پاکستان کی موثر اور چاق و چوبند فضائی حکمت عملی کے باعث تباہ کر دیے گئے۔ دفاعی مبصرین اس واقعے کو پاکستان کی ایک بڑی عسکری کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دشمن کے جارحانہ عزائم کا نہ صرف منہ توڑ جواب دیا، بلکہ اپنے جدید اسلحہ، موثر تربیت اور بروقت کارروائی سے ثابت کر دیا کہ وہ کسی بھی جارحیت کے مقابلے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق، یہ کامیابی پاکستان کی فوجی حکمت عملی، ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ادھر بین الاقوامی میڈیا اور دفاعی حلقے بھی پاک فضائیہ کی اس کارروائی کو سراہ رہے ہیں۔ برطانوی اخبار “ٹیلی گراف” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ پاکستان کے پائلٹس نے جدید فضائی میزائل سسٹمز کی مدد سے بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے، جن میں مہنگے رافیل جنگی طیارے بھی شامل تھے۔ اس کارروائی نے نہ صرف بھارت کے عسکری غرور کو توڑا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی فضائی برتری بھی اجاگر کی۔

برطانیہ کے معروف عسکری تجزیہ کار اور تاریخ دان پروفیسر مائیکل کلارک نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل جنگ ‘عزت اور ساکھ’ کی تھی، جس میں پاکستان نے اپنی جدید عسکری ٹیکنالوجی اور مہارت سے بھارت کو حیران کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کی صلاحیتوں کا شاید اندازہ نہیں تھا، لیکن اس جھڑپ نے نئی دہلی کو واضح پیغام دے دیا۔

دریں اثناء بی بی سی کی رپورٹ میں بھی تسلیم کیا گیا کہ پاکستان نے عسکری محاذ پر برتری حاصل کی، جبکہ بھارت کوئی فیصلہ کن ضرب لگانے میں ناکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی فضائی طاقت بھارت کے لیے مسلسل چیلنج بنی ہوئی ہے، اور بھارت کی جانب سے اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہو سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



موسمی پرندے


’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…