منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

بھارت کی فوج پاکستان کیخلاف اتنی کمزور کیوں ثابت ہوئی؟ امریکی ملٹری جریدے کا اہم تجزیہ

datetime 12  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)بھارت، پاکستانی فضائیہ کے ساتھ ٹکراؤ میں خود کو برتر نہ سمجھے، پاکستان ائیرفورس نے پوری دنیا کو پیغام پہنچا دیا ہے۔ نیشنل انٹریسٹ کے مطابق جنگیں فریقین کے غرور اور لاعلمی سے جنم لیتی ہیں، بھارت نے پہلگام حملے کے شواہد دینے کے بجائے پاکستان پر حملہ کیا، عام تاثر تھا کہ بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے مگر پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارت کو نیوکلئیر کمانڈ اور کنٹرول سسٹم میں پاکستان سے بہتر تصور کیا جاتا رہا مگر پاکستان فوج نے غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، بھارت کے پاس یورپی اور روسی ساختہ جدید ہتھیاروں کا امتزاج ہے جبکہ پاکستان کو چین اور ترکی مدد حاصل رہی۔

نیشنل انٹریسٹ کے مطابق پاکستان ائیرفورس نے ابتدائی بھارتی فضائی حملوں کو روک کر غیرمعمولی دفاع صلاحیت ثابت کی، پاکستان نے آپریشن کے آغاز میں ہی بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔امریکی جریدے نے لکھا کہ بھارتی پائلٹس میں مناسب فلائٹ ٹریننگ کی شدید کمی ہے، بھارتی ائیرفورس کی غیر معیاری ٹریننگ نے بھارتی جنگی صلاحیت کو متاثر کیا اوربھارت کے جدید ترین رافیل طیاروں کا نقصان، نئی دہلی کی ساکھ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

نیشنل انٹریسٹ کے مطابق پاکستان فضائیہ کی برتری کی بڑی وجہ پاک فضائیہ کے پائلٹس کی بہتر تربیت اور جنگی تجربہ ہے، پاکستانی پائلٹس افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں مسلسل انسداد دہشت گردی آپریشنز کرتے رہے ہیں۔امریکی جریدے نے تجزیہ کیا کہ بھارتی خارجہ پالیسی نے اسے عالمی حمایت سے محروم کر رکھا ہے، روس، بھارت کا دیرینہ اتحادی ہے مگر وہ بھی اس تنازعے پر خاموش رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…