ڈیسک):بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ایک تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں کارروائی کر کے ایک “سخت پیغام” دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت ان عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائے گا جو اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کریں، چاہے وہ سرحد کے پار ہی کیوں نہ ہوں۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ “آپریشن سندور” صرف ایک فوجی کارروائی نہیں بلکہ یہ بھارت کے سیاسی، سماجی اور اسٹریٹجک ارادوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت اب دہشت گردی کے خلاف صرف دفاعی نہیں بلکہ جارحانہ حکمت عملی اختیار کر رہا ہے، چاہے خطرہ سرحد کے اندر ہو یا باہر۔
یاد رہے کہ بھارت نے یہ مبینہ کارروائی پہلگام میں پیش آنے والے واقعے کے بعد 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات کی۔ تاہم، اس حملے کا پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا، جس میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے گئے۔ پاکستانی فضائیہ نے بھارت کا جدید ترین رافیل طیارہ بھی نشانہ بنایا، جس سے بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔