اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

بی بی سی نے تباہ ہونے والے بھارتی رافیل طیارے کی ویڈیوز تلاش کرلیں

datetime 9  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے گر کر تباہ ہونے والے بھارتی لڑاکا طیاروں کی فوٹیج تلاش کر لی، جس میں فرانسیسی رافیل بھی شامل ہے۔بی بی سی ویریفائی نے کہا کہ اس نے تین ویڈیوز کی تصدیق کی ہے، جن میں بظاہر فرانسیسی ساختہ رافیل لڑاکا طیارے کا ملبہ دکھایا گیا ہے، یہ وہی طیارہ ہے جو بھارتی فضائیہ استعمال کرتی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے نے کہاکہ ایک کلپ کے تجزیے سے بی بی سی ویریفائی کو معلوم ہو اکہ یہ بھارتی پنجاب کے شہر بھٹنڈا کے قریب ایک کھیت کا ہے جس میں فوجیوں کو گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا ملبہ جمع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بی بی سی ویریفائی نے کہا کہ اس نے اسی مقام کے رات کے وقت بنائے گئے دو مزید کلپس بھی تلاش کیے ہیں، جن میں سے ایک میں کھیت میں ملبہ پڑا نظر آرہا ہے جبکہ دوسرے کلپ میں آسمان میں ایک پروجیکٹائل کو آگ پکڑتے ہوئے اور پھر کھلے میدان میں آگ لگی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔رسک انٹیلی جنس کمپنی سبیلائن چلانے والے برطانوی فوج کے سابق افسر جسٹن کرمپ نے بی بی سی ویریفائی کو بتایا کہ ملبہ بظاہر فرانسیسی ساختہ ہوا سے فضا میں مار کرنے والا میزائل ہے، جو میراج 2000 اور رافیل لڑاکا طیاروں دونوں میں استعمال ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک اور تصویر میں ( طیارے کی) دم کا حصہ دکھائی دے رہا ہے جس پر BS001 اورRafale کندہ ہے، گوگل ریورس امیج سرچ میں تصویر کا کوئی پرانا ورڑن نہیں ملا۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…