پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

datetime 16  اکتوبر‬‮  2015 |

ملتان(نیوزڈیسک)ملتان میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی ظہیر الدین علی زئی سمیت 13افراد کے خلاف اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جبکہ ظہیرالدین علی زئی نے کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں، ساکھ خراب کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔تھانہ چہلک پولیس کے مطابق ملتان کے شہری مہر منیر کو 28مارچ 2014میں رحیم ٹاﺅن سے مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں کی جانب سے رہائی کے بدلے ایک کروڑ 50لاکھ روپے تاوان طلب کیا گیا۔ مغوی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ظہیر الدین علی زئی نے اسے اغوا کیا تھا۔اس کے اہل خانہ نے ایک کروڑ 20لاکھ روپے ظہیر الدین علی زئی کے اکاﺅنٹ میں منتقل کیے جس پر اغوا کاروں نے 15اپریل 2014کو اسے رہا کر دیا تھا۔ مغوی کی درخواست پر پولیس نے پی ٹی ا?ئی کے ایم پی اے ظہیرالدین سمیت 13افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ دوسری جانب ظہیرالدین علی زئی نے کہا کہ ان کا اغوا برائے تاوان سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں جھوٹا مقدمہ درج کراکے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…