ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

بھارت میں 45 سال سے مقیم 60 سالہ مبینہ پاکستانی خاتون گرفتار

datetime 5  مئی‬‮  2025 |

نئی دہلی (این این آئی)45 سال سے مغربی بنگال میں مقیم 60 سالہ پاکستانی خاتون کو بھارتی پولیس نے گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع ہوگلی سے ہفتے کے روز 60 سالہ پاکستانی خاتون کو ریاستی پولیس نے حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق خاتون کی شناخت فاطمہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جو 1980 میں سیاحتی ویزے پر بھارت گئی تھیں اور اس کے بعد اپنے شوہر اور دو بیٹیوں کے ساتھ چاندن نگر میں بس گئیں۔پولیس کے مطابق فاطمہ بی بی 1980 میں اپنے والد کے ساتھ راولپنڈی سے بھارت آئی تھیں۔ 1982 میں ان کی شادی چاندن نگر کے ایک بیکری کے مالک، مظفر ملک سے ہوئی اور اس کے بعد وہ مستقل طور پر وہیں مقیم ہوگئیں۔ تاہم، پولیس ریکارڈ میں ان کو ان کی آمد کے صرف ایک سال بعد غائب کے طور پر نشان زد کیا گیا تھا اور ان کے امیگریشن اسٹیٹس پر کوئی مزید معلومات موجود نہیں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق فاطمہ بی بی کو ان کے شوہر کی دو منزلہ رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ مقامی افراد نے گرفتاری پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فاطمہ کی غیر ملکی حیثیت کا علم نہیں تھا اور انہوں نے انہیں کمیونٹی کا ایک دیرینہ رکن قرار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے شوہر مظفر ملک نے دعوی کیا کہ فاطمہ چاندن نگر میونسپل کارپوریشن کے وارڈ 12 کی رجسٹرڈ ووٹر ہیں اور ان کے پاس آدھار اور پین کارڈ جیسی دستاویزات بھی موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فاطمہ نے بھارتی شہریت کے لیے درخواست دی تھی، تاہم اس عمل کو مکمل ہونے میں ابھی وقت لگ رہا ہے۔پولیس کے مطابق قانونی کارروائیاں جاری ہیں اور ان کا اسٹیٹس امیگریشن کے قوانین کے مطابق جانچا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…