جمعرات‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی فضائیہ میں بڑی تعداد میں پائلٹس کی ہلاکتیں

datetime 2  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)گزشتہ 30 سالوںمیں بھارتی فضائیہ کو 550 سے زائد فضائی حادثات کا سامنا کرنا پڑا جن میں 150 سے زائد پائلٹس جان کی بازی ہار چکے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ میں مسلسل پیش آنے والے حادثات اس کے ناقص حفاظتی معیار اور غیر پیشہ ورانہ آپریشنل تیاریوں کی واضح مثال ہیں۔ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ میں روزمرہ کے حادثات میں ہلاک ہونے والے پائلٹس کی تعداد کارگل جنگ میں ہونے والی ہلاکتوں سے 30 گنا زیادہ ہے، ان ہلاکتوں کی بنیادی وجوہات میں انسانی غلطیاں، تکنیکی خرابیاں، حادثات اور غیر معیاری تربیت شامل ہیں۔

تازہ ترین واقعات میں 2 اپریل 2025 کو بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ جام نگر میں رات کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس میں پائلٹ لیفٹیننٹ سدھارتھ یادو ہلاک ہو گیا، اسی طرح مارچ 2025 میں ایک ہی دن میں دو لڑاکا طیارے جن میں ایک جیگوار بھی شامل تھا گر کر تباہ ہوئے۔اس سے قبل نومبر 2024 میں MiGـ29 طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ جنوری 2023 میں مدھیا پردیش میں ایس یو تھرٹی اور میراج ٹو تھاؤزنڈ طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔ 8 دسمبر 2021 کو ایک ہیلی کاپٹر کریش میں جنرل بپن راوت سمیت 13 افسران ہلاک ہو گئے۔بھارتی فضائیہ میں مگ 21 طیارے اپنی خرابیوں کی وجہ سے وڈو میکر اور فلائنگ کفن کے ناموں سے بھی مشہور ہیں۔ 2019 میں پاکستانی فضائی حدود میں مار گرایا جانے والا طیارہ بھی مگ 21 بائسن تھا، جسے بھارتی پائلٹ ابھی نندن اڑا رہا تھا۔دفاعی ماہرین کے مطابق ان طیارہ حادثات نے بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی نظام پر سنگین سوالات اٹھا دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے بھارت کے دفاعی نظام کو کھوکھلا کر دیا ہے اور ان کی جانب سے دفاعی بہتری کے دعوے زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…