پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بے نقاب

datetime 2  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کا مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کو بے دخل کرنے کا منصوبہ بھی بے نقاب ہوگیا۔ذرائع کے مطابق بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے رہائشیوں کو زبردستی بے دخل کرنے لگا، کشمیری پولیس اہلکار کی ویڈیو نے بھارتی منصوبہ بے نقاب کر دیا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی پولیس میں خدمات انجام دینے والے کشمیری پولیس اہلکار نے اس حوالے سے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔کشمیری اہلکار کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ 27 سال سے جموں و کشمیر پولیس میں خدمات انجام دے رہا ہوں، ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ہمیں جموں و کشمیر سے باہر نہیں بھیجا جائے گا لیکن پولیس کے اعلی حکام بھارتی ہائیکورٹ کا فیصلہ تسلیم نہیں کر رہے۔

اہلکار کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں زبردستی جموں و کشمیر سے بے دخل کیا جا رہا ہے، میں آئی جی سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری بے دخلی کی کارروائی نہ کی جائے، میں نے ہر فورم پر اپنا مطالبہ پیش کیا مگر کوئی بھی شنوائی نہ ہو سکی اور بھارتی پاسپورٹ ہونے کے باوجود یہاں سے بیدخلی پر کیوں مجبور کیا جا رہا ہے۔کشمیری پولیس اہلکار کی اہلیہ کے بیان کے مطابق ہمارا پاکستان میں کوئی رشتہ دار نہیں ہے، پھر ہمیں کیوں بے دخل کیا جا رہا ہے؟ ہم یہاں 27 سال سے رہائش پذیر ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…