اسلام آباد (نیوز ڈیسک)لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر سکھوں اور پاکستانیوں کا بھرپور احتجاج، مودی کی تصویر پر جوتے برسائے گئےلندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سکھ اور پاکستانی برادری نے بھارت کی پاکستان مخالف پالیسیوں اور جھوٹے الزامات کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نہ صرف نریندر مودی کی تصاویر کو سڑک پر گھسیٹا بلکہ ان پر جوتے بھی برسائے، جس سے ان کے غصے اور ناپسندیدگی کا اظہار ہوا۔
میں شریک افراد نے کہا کہ بھارتی سفارت خانے دنیا بھر میں تخریبی سرگرمیوں کے مراکز بن چکے ہیں، اور بھارت سکھوں کی سرزمین پنجاب کو پاکستان کے خلاف استعمال کرنے سے باز رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سرزمین کو کسی بھی جارحیت کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔مظاہرین نے واضح پیغام دیا کہ اگر بھارت نے پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادھر فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے بھارت کی جارحانہ پالیسیوں اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت میں بی جے پی حکومت نے ناقدین کے لیے زمین تنگ کر دی ہے، اور مودی سرکار اپنے سیاسی مفادات کے لیے اقلیتوں کے خلاف تعصب پر مبنی اقدامات کا سہارا لے رہی ہے۔مودی حکومت کے خلاف آوازیں نہ صرف بھارت اور مقبوضہ کشمیر بلکہ دنیا کے مختلف حصوں سے بھی بلند ہو رہی ہیں، جہاں انسانی حقوق کے کارکن اور اقلیتیں بھارتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔