واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے بھارت کے ساتھ 13 کروڑ ڈالر کا دفاعی معاہدہ منظور کرلیا، معاہدے میں سمندری ویژن سافٹ ویئر اور تربیت شامل ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کا موقف ہے کہ معاہدے سے خطے میں فوجی توازن متاثر نہیں ہوگا، معاہدہ جنوبی ایشیا میں استحکام لانے میں مدد دے گا۔دفاعی مبصر کا کہناتھا کہ معاہدے سے بھارت کی بحری نگرانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔