جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

پہلگام واقعہ، بھارت نے پاکستان کے بعد چینی ٹیکنالوجی کو مورد الزام ٹھہرادیا

datetime 29  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — مقبوضہ کشمیر کے معروف تفریحی مقام پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد بھارتی حکومت اور سکیورٹی ادارے شدید دباؤ اور ابہام کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ فالس فلیگ آپریشن کے دعوے کی ناکامی اور سکیورٹی کی ناکامی کے بعد، بھارت نے اس بار چین کی ٹیکنالوجی کو مورد الزام ٹھہرانا شروع کر دیا ہے، جبکہ اس سے قبل پاکستان پر الزام دھرنے کی کوشش بھی رائے عامہ میں پذیرائی نہ پا سکی تھی۔

عالمی سطح پر بھارت کے خود ساختہ دعوؤں اور نام نہاد آپریشن کو شکوک و شبہات کی نظر سے دیکھا گیا، جس کے باعث نہ صرف عام بھارتی شہری بلکہ سیاستدان بھی اس پر سوالات اٹھاتے نظر آئے۔ اب نئی پیش رفت میں بھارتی انٹیلیجنس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آوروں نے چینی مواصلاتی آلات، سیٹلائٹ فونز اور میسجنگ ایپس کی مدد سے اپنے سرحد پار ہینڈلرز سے رابطہ رکھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، جن چینی موبائل ایپس پر 2020 میں گلوان وادی میں چین سے جھڑپوں کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی، وہی ایپس اب مبینہ طور پر حملہ آوروں کی جانب سے استعمال کی گئیں تاکہ بھارتی سکیورٹی اداروں کی نگرانی سے بچا جا سکے۔

ان الزامات کے بعد بھارت میں یہ بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے کہ غیر ملکی ٹیکنالوجی پر انحصار، خاص طور پر چینی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر، ملکی سکیورٹی کے لیے کتنا بڑا خطرہ بن سکتا ہے اور کیا بھارت ان کی مؤثر نگرانی یا کنٹرول کی صلاحیت رکھتا بھی ہے یا نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…