اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امریکہ کی معروف دفاعی سازوسامان تیار کرنے والی کمپنی “جنرل ایٹمکس” نے ایک جدید اور خطرناک ڈرون متعارف کرایا ہے، جو لیزر ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور ہر اڑنے والی شے کو لمحوں میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس نئے ڈرون کا نام ایم کیو-9 بی اسکائی گارڈین رکھا گیا ہے، جو ایک ایسا گیم چینجر ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے جس سے مستقبل کی جنگوں کی نوعیت ہی بدل جائے گی۔ ڈرون میں نصب طاقتور 300 کلو واٹ لیزر کسی بھی فضائی ہدف کو — چاہے وہ طیارہ ہو، میزائل یا کوئی اور ڈرون — انتہائی درجہ حرارت سے پگھلا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ جدید فضائی ہتھیار امریکی فوج کی دفاعی قوت میں جلد اضافہ کرے گا اور عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک بڑا انقلاب ثابت ہو سکتا ہے۔
ایم کیو-9 بی اسکائی گارڈین کی خاص بات یہ ہے کہ یہ 40 ہزار فٹ کی بلندی پر لگاتار 40 گھنٹے تک پرواز جاری رکھ سکتا ہے، جو اسے نہ صرف طویل دورانیے کے مشنز بلکہ حساس نگرانی کے لیے بھی مثالی بناتا ہے۔