جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اداکار شاہ رخ خان نے کبھی مقبوضہ کشمیر نہ جانے کی وجہ بتادی

datetime 28  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے بادشاہ کہلائے جانے والے سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان نے کبھی مقبوضہ کشمیر نہ جانے کی وجہ بتادی۔دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ نے اپنی زندگے کے ایک نہایت جذباتی راز سے پردہ اٹھا دیا جس نے مداحوں کے دل چھو لیے۔شاہ رخ خان کا مشہور ریالٹی شو کون بنے گا کروڑ پتی؟ میں امیتابھ بچن کے سامنے گفتگو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

اس دوران شاہ رخ نے بتایا کہ وہ آج تک کبھی مقبوضہ کشمیر نہیں گئے اور اس کے پیچھے ایک نہایت دل چھو لینے والی کہانی ہے۔شاہ رخ خان نے انکشاف کیا،میری دادی کشمیر سے تعلق رکھتی تھیں اور کشمیر سے میرا رشتہ بہت گہرا ہے، میرے والد نے مجھ سے کہا تھا کہ زندگی میں 3 جگہیں ضرور دیکھنا استنبول، روم اور کشمیر، لیکن ساتھ یہ بھی کہا تھا کہ استنبول اور روم تو میرے بغیر دیکھ لینا مگر کشمیر میرے بغیر کبھی نہ جانا، میں تمہیں خود دکھائوں گا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے میرے والد کا انتقال بہت جلد ہوگیا اور اس ادھورے وعدے کی تکمیل کا موقع کبھی نہ آیا۔

بالی ووڈ کے بادشاہ نے نم آنکھوں سے بتایا، میں نے دنیا بھر کی سیر کی، دوستوں نے بلایا، خاندان والے چھٹیوں پر گئے، مگر میں کبھی کشمیر نہیں گیا، بس دل میں وہی بات رہ گئی کشمیر میرے ابو کے بغیر نہیں دیکھنا۔ان کا کہنا تھا کہ پھر ایک دن شوٹنگ کیلئے یش چوپڑا نے کہا کہ ہم کشمیر میں شوٹ کریں گے، پہلے میں نے جانے سے منع کیا پھر سوچا کہ یش جی کے ساتھ کشمیر دیکھنے کے موقع سے اچھا کیا ہی ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا، جب میں جہاز میں تھا اور کشمیر آنے ہی والا تھا تو ایک عجیب سی روحانی سی کیفیت اور خوشی تھی جو میں سمجھ نہیں پارہا تھا لیکن کشمیر جانے کا میرا تجربہ زندگی میں بہترین تجربہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…