ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

آسٹریلیا نے 6 بھارتی ریاستوں پر اسٹوڈنٹ ویزا شرائط سخت کردیں

datetime 24  اپریل‬‮  2025 |

کینبرا(این این آئی )آسٹریلیا نے بھارت کی چند ریاستوں اور مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کیلیے اسٹوڈنٹ ویزا کی شرائط سخت کردی، جبکہ کچھ آسٹریلوی جامعات نے ان ریاستوں سے درخواستیں قبول کرنا بند کردیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ اقدام پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش، راجستھان، گجرات اور مقبوضہ جموں و کشمیر سے جعلی یا غیر مستند درخواستوں میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے، جہاں بعض افراد تعلیمی ویزا کو مستقل رہائش حاصل کرنے کیلیے استعمال کر رہے ہیں۔بعض آسٹریلوی جامعات نے ان علاقوں سے درخواستیں قبول کرنا بند کر دیا جبکہ دیگر نے درخواست دہندگان کیلیے اضافی تصدیقی عمل متعارف کروایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اقدامات آسٹریلیا کے تعلیمی نظام کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔آسٹریلوی حکام نے تعلیمی ویزا کے غلط استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جو ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے بین الاقوامی تعلیمی شعبے کی سالمیت کو متاثر کر سکتا ہے۔یہ پابندیاں بھارت سے آسٹریلیا جانے والے حقیقی طلبہ کیلیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں اور تعلیم کے شعبے میں دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔اگرچہ یہ پابندیاں تمام اداروں پر یکساں لاگو نہیں ہوئیں، لیکن جن جامعات کو غیر مستند درخواستوں کی زیادہ تعداد کا سامنا ہے وہ آسٹریلوی محکمہ داخلہ کے ساتھ مل کر اپنے داخلہ کے عمل کو سخت کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…