ریاض (این این آئی )سعودی عرب میں محکمہ موسمیات کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ ریجنوں کے متعدد شہروں کے لیے غیر یقینی موسم کے باعث ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق محکمے کی جانب سے دیگر ریجنوں کے شہروں کے لیے بھی ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے کہا ہے کہ طائف، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ اور میسان میں موسم غیر یقینی رہے گا۔ موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے۔