بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

امریکی ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

datetime 22  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز کو اورلینڈو ایئرپورٹ پر ٹیک آف کی تیاری سے قبل انجن میں آگ لگ گئی، طیارہ مسافروں سے بھرا ہوا تھا جس دوران یہ واقعہ پیش آیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایاکہ ہوائی جہاز، فلائٹ 1213، تقریبا صبح 11:15 بجے روانگی کی تیاری کر رہا تھا اس دوران طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔

ڈیلٹا ایئر لائنز کی پرواز میں سوار مسافروں کو ہنگامی بنیادوں پر طیارے سے نکالنا پڑا جب فلوریڈا کے اورلینڈو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر طیارے کے انجن میں آگ بھڑکی۔رپورٹ کے مطابق ڈیلٹا فلائٹ 1213 اورلینڈو سے ڈزنی ورلڈ کے گھر اٹلانٹا کے لیے روانہ ہونے والی تھی۔واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ طیارے 330 میں تقریبا 300 مسافر سوار تھے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ انجن میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔ ڈیلٹا نے کہا کہ اس کا دیکھ بھال کرنے والا عملہ طیارے کا معائنہ کرے گا، ایف اے اے آگ لگنے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ہوائی جہاز میں آگ لگنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر بھی کی گئیں جس میں دیکھا گیا کہ طیارے کے دائیں انجن سے دھواں اور شعلے اٹھتے دکھائے دیے گئے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…