جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

دبئی کا وائرل چاکلیٹ، دنیا بھر میں پستوں کی قلت پیدا ہوگئی

datetime 21  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دبئی میں تیار کی جانے والی ایک خاص چاکلیٹ بار “Can’t Get Knafeh of It” نے عالمی سطح پر غیر معمولی مقبولیت حاصل کر لی ہے۔ یہ چاکلیٹ 2021 میں فِکس نامی مشہور چاکلیٹیئر نے متعارف کرائی تھی، لیکن اس کا جنون دسمبر 2023 میں اس وقت آسمان کو چھونے لگا جب ایک ٹک ٹاک ویڈیو نے اس چاکلیٹ کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

مذکورہ ویڈیو نے چند ہی دنوں میں 120 ملین (12 کروڑ) سے زائد ویوز حاصل کیے، جس کے بعد دنیا بھر میں اس چاکلیٹ کی مانگ میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا۔ اس چاکلیٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی اندرونی فِلنگ ہے، جو کہ مشرقِ وسطیٰ کی معروف میٹھی ڈش کنافہ سے متاثر ہو کر تیار کی گئی پستے کی گاڑھی اور خوشبودار تہہ پر مشتمل ہے۔

یہ منفرد ذائقہ صارفین کو اتنا پسند آیا کہ دبئی آنے والے افراد نے اصل چاکلیٹ خریدنے کے لیے قطاریں لگا لیں۔ جب کہ دیگر ممالک میں چاکلیٹ کی اس مانگ کو پورا کرنے کے لیے مختلف کمپنیاں اس کی مشابہت میں نقل تیار کرنے لگیں۔

فِکس کی اس شاندار تخلیق نے نہ صرف ذائقے کے شوقین افراد کو اپنا گرویدہ بنایا بلکہ عالمی مارکیٹ میں پستے کی فراہمی پر بھی اثر ڈالا، اور پستہ مہنگا و نایاب ہوتا گیا۔ خوراک اور میٹھے کے شوقین افراد آج بھی اس چاکلیٹ کو حاصل کرنے کے لیے بیتاب نظر آتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…