جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سب صحافیوں کو 5 مرلے کا پلاٹ ملے گا،حکومت کابڑااعلان

datetime 19  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور پریس کلب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فوٹو جرنلسٹس کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوٹوگرافر ہمارے بھائی ہیں اور اگر کبھی وہ مجھے تصاویر میں شامل نہ کرتے تو کوئی مسئلہ نہ ہوتا، تاہم وہ ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے ہیں، خاص طور پر اُس وقت جب پولیس کارروائیاں ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک موقع پر فوٹوگرافرز کے لیے تین مرلے کے پلاٹ کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن جب مجموعی طور پر پانچ مرلے پلاٹ دینے کا فیصلہ ہوا تو انہوں نے تجویز دی کہ فوٹو جرنلسٹس کو بھی برابر حصہ دیا جانا چاہیے۔ اب 3200 صحافیوں کو پانچ مرلہ کے پلاٹس دینے کی تیاری مکمل ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ صحافیوں کو پلاٹس دینا کسی قسم کی رشوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اب تک 30 ہزار خاندانوں کو گھر فراہم کر چکی ہے تو صحافی کیوں اس حق سے محروم رہیں؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں جرنلسٹ ہاؤسنگ سوسائٹی فیز ٹو کو ایجنڈے میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک تصویری نمائش کا افتتاح نواز شریف نے کیا تھا اور اب وہ چاہتی ہیں کہ موجودہ وزیر اعلیٰ دوسری نمائش کا افتتاح کریں۔

عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا کہ فوٹو جرنلسٹس کو 30 لیپ ٹاپس بھی دیے جائیں گے، اور ان کے لیے ایک جدید فوٹو لیب بھی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے ایک خاص منصوبے کا بھی ذکر کیا جس میں جسمانی معذوری کا شکار افراد کے لیے مصنوعی اعضا فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بچے نے پہلی بار ہاتھ ملایا اور تالی بجائی، جو ایک یادگار لمحہ تھا، کیونکہ اس کے پیدائشی طور پر ہاتھ نہیں تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستحق شہریوں کو الیکٹرک وہیل چیئرز بھی مفت دی جائیں گی۔ سیاسی مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کچھ لوگ سیاست بچانے کے لیے جان بوجھ کر مسائل پیدا کرتے ہیں، مگر حکومت عوامی ریلیف پر توجہ دے رہی ہے، اور حالیہ سرویز میں مریم نواز پر عوامی اعتماد میں اضافہ اسی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کسان واقعی مسائل کا شکار ہیں تو باقی صوبوں نے اب تک ان کے لیے گندم خریدنے یا امدادی قیمت کا کوئی اعلان کیوں نہیں کیا؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…