اسلام آباد۔۔۔وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے افغانستا ن ایک سوچ پر لانے کا اہم کردار ادا کیاہے کیونکہ دونوں ملک دہشت گردی کیخلاف حالت جنگ میں ہیں ۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں کابل کا امن اتنا ہی عزیز ہے جتنا کہ اسلام آبادہے کیونکہ امن اس خطے کا مشترکہ اثاثہ ہے کیونکہ جمہوریت اور دہشت گردی دو متضاد چیزیں ہیں ایک ساتھ ہرگز نہیں چل سکتیں۔پرویز رشید نے کہا کہ عدالتیں پاکستان کی عدالتیں جمہوریت کو بچانے کے لیے ہیں،ملک کا واسطہ ڈنڈے کے زور پر ایجنڈا نافذکرنے والی عفریت سے پڑاہے اور بندوق یا ڈنڈے کے سرپر ایجنڈے کا نفاذہر گز قبو ل نہیں ہے ۔