منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

چین نے امریکی سفر کے لیے خبردار کر دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)چینی حکومت نے امریکا کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے سفری ہدایات (ٹریول ایڈوائزری) جاری کرتے ہوئے انہیں سفر سے پہلے خطرات کا جائزہ لینے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق یہ سفری انتباہ امریکا سے کشیدہ تجارتی تعلقات اور داخلی سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث جاری کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ چینی وزارت تعلیم نے بھی امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو خبردار کیا ہے۔

وزارت نے خاص طور پر امریکی ریاست اوہائیو کی اسمبلی میں زیر غور بل کا حوالہ دیا ہے جس میں چین سے متعلق منفی دفعات شامل ہیں۔ اس بل سے تعلیمی تبادلوں اور تعاون پر پابندیاں لگ سکتی ہیں۔یہ سفری ہدایات ایسے وقت میں جاری ہوئی ہیں جب چین نے امریکا سے آنے والی تمام درآمدات پر ٹیرف بڑھا کر 84 فیصد کر دیا ہے۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے جواب میں سامنے آیا ہے۔ساتھ ہی، چینی وزارت تجارت نے مزید 6 امریکی کمپنیوں کو غیر معتبر اداروں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے، جس سے ان کمپنیوں کا چین میں کاروبار کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔



کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…