ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

دلہن کی ماں دولہے کے ساتھ بھاگ گئی، بیٹی کی شادی کیلئے رکھے زیور اور نقدی بھی لے گئی

datetime 9  اپریل‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی شہر علی گڑھ سے ایک حیران کن اور غیر معمولی واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے، جہاں ایک خاتون اپنی ہی بیٹی کے منگیتر کے ساتھ شادی سے محض 9 دن قبل گھر سے فرار ہو گئی۔

یہ واقعہ تھانہ مدرک کے علاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون نہ صرف اپنی بیٹی کے ہونے والے شوہر کے ساتھ چلی گئی، بلکہ ساتھ ہی شادی کے لیے محفوظ کیے گئے زیورات اور نقد رقم بھی لے اُڑی۔

بھارتی میڈیا ادارے نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق لڑکی کا منگیتر درحقیقت اس کی ماں کے ساتھ محبت میں مبتلا ہو چکا تھا، اور دونوں نے خفیہ طور پر گھر چھوڑنے کا منصوبہ بنایا۔ لڑکی کے والد نے پولیس میں رپورٹ درج کروا دی ہے، اور دونوں کی تلاش جاری ہے۔

اہل خانہ کے مطابق شادی کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی تھیں، اور 16 اپریل کی تاریخ طے کی گئی تھی۔ شادی کے دعوت نامے بھی عزیز و اقارب میں تقسیم کر دیے گئے تھے۔ داماد اکثر اوقات شادی کی تیاریوں کا بہانہ بنا کر سسرال آتا جاتا رہتا تھا، لیکن کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ ساس اور داماد کے درمیان ناجائز تعلق قائم ہو چکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ داماد نے اپنی ہونے والی ساس کو ایک موبائل فون بھی تحفے میں دیا تھا، لیکن خاندان والوں نے اسے عام بات سمجھ کر نظرانداز کر دیا۔

شادی سے صرف چند دن قبل جب دونوں خریداری کے لیے گھر سے نکلے تو واپس نہیں آئے۔ لڑکی کے والد کو شک ہوا تو اس نے گھر کی تلاشی لی، جہاں الماری سے زیورات اور نقدی غائب ملی، جس سے تمام شبہات یقین میں بدل گئے۔

پولیس نے دونوں کی موبائل فون لوکیشنز ٹریس کرنا شروع کر دی ہیں اور ان کی تلاش کے لیے کوششیں جاری ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…