اسلام آباد(نیوز ڈیسک )امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نی نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری کی صاف اور واضح ویڈیو جاری کی ہے،جس میں سیارے پر موجود سرخ دھبہ بھی نظر آرہا ہے۔ناسا نے مشتری کی نئی الٹرا ہائی ڈیفی نیشن وڈیو جاری کر دی ہے جو ہبل سپیس ٹیلی اسکوپ نے خاص طور پر اتاری ہے، اس دوربین نے کہکشاو ں اور دم توڑتے ستاروں کے کئی راز افشا کئے ، اوڈیو میں مشتری کا مشہور Great Red Spot گریٹ ریڈ اسپاٹ صاف اور واضح طور پر نظر آرہا ہے۔