جمعہ‬‮ ، 08 مئی‬‮‬‮ 2026 

مصر کے اہرامِ گیزا کے نیچے ایک وسیع زیرِ زمین ڈھانچہ دریافت

datetime 25  مارچ‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)  مصر کے مشہور اہرامِ گیزا کے نیچے ایک وسیع اور پیچیدہ زیرِ زمین ڈھانچہ دریافت ہوا ہے، جس نے قدیم توانائی کے نیٹ ورکس سے متعلق قیاس آرائیوں کو ایک بار پھر ہوا دے دی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جدید ریڈار ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جانے والی تازہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ گیزا کے تینوں بڑے اہرامات کے نیچے ایک مربوط اور زیرِ زمین نظام موجود ہے جو تقریباً دو کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور انہیں آپس میں جوڑتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اہرامات کی بنیادیں پانچ بڑے کثیر المنزلہ ڈھانچوں پر مشتمل ہیں، جو آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ اس زیرِ زمین نیٹ ورک میں آٹھ گہرے کنویں بھی شامل ہیں، جن کے گرد سیڑھیاں بنی ہوئی ہیں اور یہ سطح سے 648 میٹر نیچے تک جاتے ہیں۔

یہ کنویں دو وسیع کمروں میں جا کر ختم ہوتے ہیں، جن میں سے ہر ایک کا سائز 80×80 میٹر ہے، جو حیرت انگیز طور پر منظم انداز میں تعمیر کیے گئے ہیں۔

یہ انکشاف اس عام نظریے کو چیلنج کرتا ہے کہ اہرامِ مصر صرف شاہی مقبروں کے طور پر تعمیر کیے گئے تھے، کیونکہ اس دریافت سے عندیہ ملتا ہے کہ ان اہرامات کا مقصد کہیں زیادہ پیچیدہ اور پراسرار ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)


مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…