منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون، بھاری تعداد میں غیر قانونی کپڑا، ایرانی تیل، کھاد اور آٹا ضبط

datetime 24  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے معیشت کی بحالی ،عوام کی سلامتی کے تحفظ کے لیے اسمگلنگ کے خلاف ایک موثر کریک ڈائون شروع کردیا۔حکومت کے اس کریک ڈائون کے دوران گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 23,770 سگریٹ کے اسٹاک، 195 کپڑے کے تھان اور 0.114 ملین لیٹر ایرانی تیل ضبط کیے گئے ہیں۔ یکم ستمبر 2023 سے لے کر اب تک، 13,471.5 میٹرک ٹن کھاد اور 3,794.64 میٹرک ٹن آٹا بھی ضبط کیا جا چکا ہے۔یہ تمام کارروائیاں اسمگلنگ کے خاتمے اور قانونی تجارتی عمل کو فروغ دینے کے لیے کی جا رہی ہیں۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے اب تک 35,134.61 میٹرک ٹن چینی اور 44,40,276 سگریٹ اسٹاک بھی ضبط کیے جا چکے ہیں۔ انسدادِ اسمگلنگ کریک ڈان کے تحت ملک بھر میں 1,63,921 کپڑے کے تھان اور 24.172 ملین لیٹر ایرانی تیل بھی ضبط کیا گیا ہے۔پاکستان کی حکومت اور اس کے قانون نافذ کرنے والے ادارے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ اقدامات نہ صرف ملکی معیشت کو بچانے میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں بلکہ عوام کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنا رہے ہیں۔کریک ڈائون سے حکومت کی عزم و استقلال کا واضح پیغام ملتا ہے کہ پاکستان میں ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ کر کے معیشت کی پائیداری اور استحکام کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…