ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کی عید الفطر کا چاند نظر آنے بارے اہم پیشگوئی

datetime 21  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات میں واقع بین الاقوامی فلکیاتی مرکزنے کہا ہے کہ 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق مرکز کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زیادہ تر ممالک میں شوال کا چاند (عید الفطر 1446 ہجری) ہفتہ 29 مارچ 2025 کو دیکھا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام عالمی معیارات کے مطابق اس روز دنیا کی مشرقی سمت سے چاند دیکھنا ممکن نہیں ہو گا اور یہ عرب اور اسلامی دنیا کے بقیہ علاقوں سے بھی تمام وسائل کے استعمال کے باوجود نہیں دیکھا جا سکے گا۔

مرکز نے مزید بتایا ہے کہ محض ٹیلی سکوپ کے استعمال کی صورت میں چاند کی رویت بر اعظم امریکا کے وسطی اور شمالی حصے میں دیکھا جانا ممکن ہے۔اس بر اعظم کے مشرق کی سمت سے ٹیلی سکوپ کے ساتھ بھی چاند دیکھا جانا بہت مشکل ہو گا۔ انسانی آنکھ سے چاند کا دیکھا جانا صرف امریکا کے مغرب میں بحر الکاہل کے علاقوں سے ممکن ہو گا۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے علاوہ تمام عالمی معیارات کے مطابق 29 مارچ کو چاند نظر آنا ممکن نہیں۔

بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے بیان کے مطابق چاند کی درست رویت کی شرط کے قائل ممالک میں توقع ہے کہ رمضان کے 30 روز پورے ہوں گے اور عید الفطر 31 مارچ کو ہو گی۔ البتہ بعض ممالک کی جانب سے 30 مارچ بروز اتوار عید الفطر کا اعلان خارج از امکان نہیں ہے۔ فلکیاتی مرکز کے مطابق 29 مارچ کو جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے بھی چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے۔ یہ جدید ترین ٹیکنالوجی سی سی ڈی کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے فلکیاتی تصویر لیتاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…