ہفتہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سگی بیٹی کو متعدد بار زیادتی کے بعد حاملہ کرنیوالے درندہ صفت باپ کو عدالت نے سزا سنادی

datetime 21  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کی مقامی عدالت نے سگی بیٹی سے متعدد بار جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے مقدمے میں سفاک درندے کو 25سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے سگی بیٹی سے جنسی زیادتی کرکے حاملہ کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ملزم شاہد کو 25سال قید جبکہ 7سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے ملزم پر 2لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ متاثرہ خاتون نے عدالت میں اپنے بیان میں باپ کو ملزم قرار دیا جبکہ ملزم کیخلاف جرم ڈی این اے سے بھی ثابت ہوا۔پراسیکیوٹر حنا ناز نے موقف دیا تھا کہ 2020میں ملزم نے اپنے گھر میں سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بیٹی نے ماں کو سب واقعہ بتایا لیکن کوئی ایکشن نہیں ہوا۔

ملزم نے معتدد بار بیٹی کے ساتھ ریپ کیا، جس کے چند ماہ بعد بیٹی نے ایک بچے کو جنم دیا۔لڑکی نے ماں کو بتایا کہ یہ بچہ اسکے باپ کا ہے تو اس نے اپنے شوہر کو مارا۔لڑکی نے فیس بک پر دوستی کے دوران وارث نامی شخص کو سب واقعہ بتایا۔ وارث سب کچھ سننے کے بعد لڑکی سے شادی پر رضا مند ہوگیا۔ شادی کے بعد شوہر وارث کے ساتھ باپ کیخلاف مقدمہ درج کروایا۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف تھانہ نیو کراچی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے


ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…