اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

datetime 17  مارچ‬‮  2025 |

ممبئی (این این آئی)سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اپنی پہلی تیلگو فلم’رابن ہڈ’سے بھارتی سنیما میں قدم رکھنے والے ہیں جس کی ریلیز کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ڈیوڈ وارنر اپنی کرکٹ کی کامیابیوں کے لیے مشہور ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے فلم میں ایک مختصر لیکن قابل ذکر کردار ادا کیا ہے، سابق کرکٹر فلم میں مختصر کردار میں نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے تیلگو فلم روبن ہڈ سے ڈیبیو کیلئے تیار ہیں ان کی پہلی بھارتی فلم رواں ماہ کی 28 تاریخ کو ریلیز ہوگی۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے اسٹار کرکٹر ڈیوڈ وارنر نے فلم کا پوسٹر اپنے سوشل میڈیا اکاو?نٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ بھارتی سنیما میں آرہا ہوں۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا تھا کہ میں روبن ہڈ فلم کا حصہ بننے پر کافی پُرجوش ہوں اور اس میں کام کرکے بیحد لطف اندوز ہوا، کرکٹر اپنی فلم کی ریلیز 28 مارچ کو ہونے کا بھی اعلان کیا۔واضح رہے کہ فلم میں نیتھن اور سری لیلا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، یاد رہے ڈیوڈ وارنر بھارت میں آئی پی ایل کی وجہ سے بھارت میں کافی مشہور ہیں، ان کی تامل گانوں پر ڈانس کی ٹک ٹاک ویڈیوز کافی وائرل ہوچکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…