پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

خبردار!پسند کی موسیقی سوچ کا راز کھول سکتی ہے

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی سوچ کے بارے میں اس کی موسیقی میں پسند سے جانا جا سکتا ہے۔یہ تحقیق پلوس ون نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ وہ لوگ جو تنظیم ساز سوچ کے حامل ہوتے ہیں یعنی وہ لوگ جو دنیا میں آنے والی تبدیلیوں کا تجزیہ کرتے وہ ہیوی میٹل، پنک یا مزید پیچیدہ موسیقی پسند کرتے ہیں۔دوسری جانب ہمدرد افراد مدھم موسیقی سنتے ہیں۔تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کے اثرات موسیقی کی صنعت پر پڑ سکتے ہیں۔بہت سارے لوگ فوری فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سی دھن ان کو پسند آئی یا نہیں آئی۔ تاہم تحقیق دانوں کا کہنا ہے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے یہ بات واضح نہیں ہے۔اس بات کو جاننے کے لیے تحقیق دانوں نے چار ہزار افراد کو مختلف ٹیسٹ سے گزارا۔پہلے ان سے سوال نامے پر کرائے گئے جس سے یہ معلوم چل سکے کہ وہ ہمدرادنہ سوچ رکھتے ہیں یا تنظیم ساز سوچ۔مثال کے طور پر لوگوں سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آیا وہ گاڑیوں کے انجن بنانے اور ڈیزائن کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔ اس کے علاوہ ان سے یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا دوسرے لوگ کیسا محسوس کر رہے ہیں جاننے کی صلاحیت رکھتے ہیں یا نہیں۔ان افراد کو 26 مختلف اقسام کے 50 گانے سنائے گئے اور ان سے کہا گیا کہ ہر گانے کو ایک سے دس تک ریٹ کریں۔جو لوگ ہمدردانہ سوچ رکھتے تھے ان کا جھکا زیادہ آر اینڈ بی، سافٹ راک اور فوک کی جانب تھا۔کیمبرج یونیورسٹی کے ڈیوڈ گرینبرگ نے تجویز دی ہے کہ یہ تحقیق موسیقی کی صنعت استعمال کر سکتی ہے۔کثیر رقم یہ جاننے کے لیے خرچ کی گئی ہے کہ لوگ کیا سننا پسند کرتے ہیں جیسے سپاٹیفائی اور ایپل میوزک نے کی ہے۔ اگر آپ یہ جان سکتے ہیں کہ کون کیسا سوچتا ہے تو اس کی پسند کا میوزک جان کر آپ اس راز تک پہنچ سکتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…