منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

مانسہرہ: سرکاری اسکول میں لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالا ٹیچر گرفتار

datetime 14  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مانسہرہ(این این آئی)طالبات کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کے الزام میں ہائی سکول کا ٹیچرگرفتار،سکول ٹیچرکومعطل کردیاگیا۔ لساں نواب چندور کے رہائشی ولید خورشید کی مدعیت میں تھانہ لساں نواب میں علت نمبر 87 کے تحت درج ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ پولیس کو بتایا کہ اس کے اور بھائی کے میسینجر پر کچھ ویڈیو شئیر کی گئیں جس میں ہائی سکول چندور کا ٹیچرطفیل مدعی کی بہن کے ساتھ غیر اخلاقی فعل کا مرتکب ہوا ہے جس پر انہوں نے اپنی ہمشیرہ سے پوچھ گچھ کی تو اس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وائرل ویڈیو اسی کی ہیں اور ملزم طفیل جو کہ دو سال قبل ہائی سکول چندور میں تعینات تھا اس نے بلیک میل کرکے سکول کے کمرہ کلاس میں غیر اخلاقی ویڈیو بناکر اپنے موبائل میں محفوظ کیں۔

اور میرے علاوہ دیگر طالبات کے ساتھ بھی جنسی فعل کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر موبائل میں محفوظ کر رکھی ہیںاور ہم سب کو دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کردوں گا اور ساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں دیکر مسلسل بلیک میل کرتا رہاجس کی وجہ سے خوف اور ڈر کے مارے والدین کو نہیں بتایا۔ جس پر تھانہ لساں نواب پولیس نے علت نمبر 87 اور مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو ڈب مانسہرہ سے گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے اس سلسلے میں مقدمہ کے تفتیشی انچارج نے رابطہ کرنے پر میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ملزم اس وقت گورنمنٹ ہائر سکینڈری پڑھنہ میں تعینات ہے اور اعلی افسران کے حکم پر ایک جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی ہے جو اس سارے معاملے کی تفتیش کی نگرانی کرے گی اس حوالے سے مزید تفصیلات افسران فراہم کریں گے۔

جس پر ڈی پی او مانسہرہ کے پی آر او سے رابطہ کرکے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی تفصیلات مانگی گئیں تو انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او کی سربرائی میں ایس پی انوسٹی گیشن اور ایس پی سٹی پر مشتمل اعلی سطحی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس کا نوٹیفیکیشن ہوتے ہی دیگر تفصیلات میڈیا کے ساتھ شئیر کی جائیں گئی.ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مانسہرہ معروف خان نے سکول ٹیچر کو معطل کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…