واشنگٹن(نیوز ڈیسک) کوئلے سے چلنے والے پلانٹس جوہری توانائی سے چلنے والے پلانٹس سے زیادہ حرارتی شعاوں کا اخراج کرتے ہیں۔انڈیپنڈٹ نیوز رپورٹ کے مطابق کوئلے سے چلنے والے پلانٹس 100 گنا زیادہ حرارتی شعائیں پیدا کرتے ہیں۔ کوئلہ میں بہت کم مقدار میں تابکار عناصر یورینیم اور تھورییم ہوتے ہیں۔ نئی سائنسی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کوئلے سے بننے والی بجلی کی راکھ میں 10 گنا زیادہ تابکاری عناصر موجود ہوتے ہیں۔ یہ تابکاری عناصر پلانٹ کے اطراف کی زمین کو آلودہ کرتے ہیں۔ جبکہ جوہری توانائی نے حاصل ہونے والے فضلہ کو حفاظت کے ساتھ ضائع کر دیا جاتا ہے۔اس تحقیق کے مطابق کوئلے کے پلانٹس کے قریب رہنے والے افراد،جوہری توانائی کے پلانٹس کے قریب رہنے والے افراد کی نسبت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ کیونکہ وہ اس زمین سے حاصل ہونے والی فصلیں اور مویشیوں کو اپنی خوراک کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ البتہ یہ شعائیں صحت کے لیے مہلک نہیں ہیں۔