بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

انصاف کرنا تھا تو بابراعظم اور رضوان کو بھی ڈراپ کریں’باسط علی

datetime 5  مارچ‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹی20 اسکواڈ بتارہا ہے بعد میں شاداب خان کپتان بنیں گے’انصاف کرنا تھا تو بابراعظم اور رضوان کو بھی ڈراپ کریں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے باسط علی کا کہنا تھا کہ انصاف کرنا تھا تو پھر بابراعظم اور رضوان کو بھی ڈراپ کرنا چاہیے تھا، کامران غلام کو یہ کہہ کر ڈراپ کردیا گیا کہ وہ فیلڈر اچھا نہیں ہے، نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ میرٹ پر نہیں بنایا گیا۔

باسط علی نے کہا کہ آخری میچ میں 64 رنز بنانے والا سعود شکیل نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ سے باہر ہوگیا، حسنین، کامران غلام بھی ٹیم سے باہر ہوگئے باقی وہی کھلاڑی دوبارہ آگئے۔سابق پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ کامران غلام اچھا فیلڈر نہیں تو دیگر بھی کھلاڑی ہیں جن کی فیلڈنگ اچھی نہیں، مشتاق کلہوڑو 2 سال سے فاسٹ بولنگ میں ٹاپ کررہا ہے۔

باسط علی نے کہا کہ مشتاق کلہوڑو کا کہیں بھی نام نہیں کیا وہ کرکٹ چھوڑ دے؟ نئے کھلاڑیوں کو اس لیینہیں لیا جاتا کیونکہ وہ ٹک ٹک والوں کی جگہ لیلیں گے۔سابق کرکٹر نے کہا کہ سیمی فائنل میں بھارت نے مشکل ہدف آسانی سے حاصل کیا، کریڈٹ کنگ کو جاتا ہے، جن لوگوں کویہ نہیں پتا کنگ کس کو کہتے ہیں وہ ویرات کوہلی کو دیکھ لیں، آج آسٹریلیا کیخلاف ویرات کوہلی کی بیٹنگ دیکھ لیں کنگ اس کو کہتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف قومی ٹی 20 اسکواڈ بتا رہا ہے بعد میں شاداب کپتان بنیں گے، 64 رنز بنانے والا سعود شکیل نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ سے باہر ہو گیا محمد حسنین اور کامران غلام بھی ٹیم سے باہر ہو گیا باقی وہی کھلاڑی دوبارہ آگئے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ انصاف کرنا تھا تو پھر بابراعظم اور رضوان کو بھی ڈراپ کرنا چاہییتھا کامران غلام کو یہ کہہ کر ڈراپ کردیاگیا کہ وہ فیلڈر اچھا نہیں ہے، نیوزی لینڈ کیخلاف اسکواڈ میرٹ پر نہیں بنایا گیا۔چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت کی جیت پر باسط علی نے کہا کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی ان فیٹ نہیں ہوتے تو آج نتیجہ مختلف ہوتا، بھارت نے مشکل ہدف آسانی سے حاصل کیا اور اس کا کریڈٹ کنگ کو جاتا ہے جن لوگوں کو یہ نہیں پتا کنگ کس کو کہتے ہیں وہ ویرات کوہلی کو دیکھ لیں، آج آسٹریلیا کیخلاف کوہلی کی بیٹنگ دیکھ لیں کنگ اس کو کہتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…