اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کے ایک ممبر پر سال بھر میں کتنا خرچہ آیا؟ پلڈاٹ کی جائزہ رپورٹ

datetime 28  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے 16 ویں قومی اسمبلی کی سالانہ جائزہ رپورٹ جاری کردی۔پلڈاٹ رپورٹ کے مطابق ایک سال میں بحث کم اور تیز ترین قانون سازی ہوئی لیکن قانون سازی میں تیز رفتاری کے باعث ترامیم کی جانچ پڑتال میں کمی رہی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کی قانون سازی میں 370 فیصد اضافہ دیکھا گیا، متعدد قوانین بغیر بحث کے ہی منظور کرلیے گئے جب کہ حاضری میں کمی رہی اور حاضری 66 فیصد تک کم ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پورے سال میں وزیراعظم کی حاضری 18 فیصد رہی، وزیراعظم کی اجلاسوں میں شرکت کا ریکارڈ کم رہا، قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے 62 اجلاسوں میں شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر ہوئی، کمیٹیوں کی تشکیل کے لیے 3 اپریل کی آخری تاریخ گزرنے کے باوجود کمیٹیاں نہیں بنائیں گئیں، فی ممبر قومی اسمبلی پر سال میں 37.9 ملین روپے کا خرچہ آیا یعنی قومی اسمبلی کے اجلاسوں پرٹیکس دہندگان کے لیے 37.9 ملین روپے فی ممبرلاگت آئی۔جائزہ رپورٹ کے مطابق اسمبلی نے ایجنڈا آئٹمز میں 49 فیصد کو مکمل نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…