بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی ایس آئی سے پیسے نہیں لئے، نواز شریف، اصغرخان کیس میں بیان ریکارڈ کرادیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /لاہور(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں زیرسماعت اصغر خان کیس میں وزیراعظم نوازشریف نے اپنے اوپر آئی جے آئی بنانے کے لئے مبینہ طور پرآئی ایس آئی سے پیسے لینے کے الزامات کو یکسر مسترد کردیاہے، اس سلسلے میں تفتیش کرنے والے ادارے ایف آئی اے کو اپنا بیان بھی دے دیا جس کی تفصیلات نجی ٹی وی چینل نے حاصل کر لیں۔ اعلیٰ سطح ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نواز شریف سے بیان ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے لیا۔ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم نے اپنے بیان میں واضح طور پر اصغر خان کیس میں اپنے اوپر آئی ایس آئی سے پیسے لینے کے الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہاکہ پیسوں کے حوالے سے کسی بھی سطح پرکوئی آفر آئی نہ کسی نے رابطہ کیا، ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم کا کہناتھاکہ کسی بھی شخص نے پیسے کے حوالے سےکوئی بات نہیں کی تھی۔جنگ رپورٹر آصف علی بھٹی اور شاہد اسلم کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ محض الزامات اورکسی ڈائری میں نام لکھا ہے تو کیا کہہ سکتا ہوں، پیسے دینے کے حوالے سے آج تک کوئی شواہد ملے نہ کسی نے ثبوت پیش کیا۔ ذرائع کا کہناتھاکہ نواز شریف نے کہاکہ رقم دینے کے الزام سے تو یونس حبیب بھی مکر گئے تھے۔ وزیراعظم نوازشریف اپنے بیان میں کہا کہ اگر ان پر رقم لینے کے شواہد پیش کر دیئے گئے تو وہ سود کے ساتھ رقم واپس کرنے کو تیار ہیں۔ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ ایف آئی اے کے تفتیشی حکام اس وقت کے اعلیٰ حکام اور مقتدر حلقوں و الزامات لگانے والوں سے بیانات کے لئے رابطے کررہے ہیں تاہم ان میں سے بعض نے ابھی تک کوئی رسپانس نہیں دیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…