واشنگٹن (این این آئی)2امریکی اراکین کانگریس نے امریکی حکومت سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی ارکان کانگریس جو ولسن اور آگست پلگر نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ کر زور دیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔
دونوں اراکین کانگریس کی جانب سے25 فروری کو لکھے گئے مشترکہ خط میںکہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرسیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ ٹرمپ کی طرح عدالتی استحصال کا شکار ہیں۔دونوں اراکین نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو پر زور دیا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بحال اور عمران خان کو رہا کروایا جائے۔خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات اس وقت مضبوط ہوتے ہیں، جب ان کی بنیاد آزادی پر ہو۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کو پسند کیا جاتا ہے۔