سندھ کے شہر میرپور خاص میں ٹماٹر کی قیمت 4 روپے فی کلو ہوگئی، ٹماٹر کی قیمت کم ہونے پر کاشتکاروں نے سر پکڑ لیے۔نجی ٹی وی کے مطابق میرپورخاص میں ٹماٹروں کے نرخ میں کمی کے باعث ٹماٹر کی فصل کاشت کرنے والے زمیندار نقصان سے دوچار ہیں۔
زمیندار کا کہنا ہے کہ حکومت نے باہر کا ٹماٹر منگوایا تو400 روپے کلو خرید کر استعمال کیا جبکہ ہمارا ٹماٹر 4 روپے کلو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، حکومت نقصان سے بچائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلے سیلاب نے تباہ کیا اب نرخ میں کمی سے لاکھوں کا ٹماٹر ضائع کرنے پرمجبور ہیں۔