لاہور ( نیوزڈیسک) سردار ایاز صادق گزشتہ روز زخمی ہونے سے بال بال بچ گئے۔ گزشتہ روز وہ شیخ سردار محمد ہسپتال میں کارکنوں سے ملاقاتوں کے بعد واپس جا رہے تھے کہ کارکنوں کی دھکم پیل کے باعث لڑکھڑا گئے تاہم انہیں ان کے ساتھ کھڑے ان کے صاحبزادے ڈاکٹر محمد علی نے سنبھالا دیا اور وہ گرنے سے بچ گئے۔ سردار ایاز صادق نے بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں صرف دھکم پیل کے باعث ان کا توازن خراب ہو گیا تھا۔