میونخ (این این آئی)میونخ جرمنی کے قبرستانوں میں ایک انوکھے اور پراسرار معاملے نے عوام اور سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا تھا۔ دسمبر میں یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب قبرستان جانے والے افراد نے دیکھا کہ ان کے پیاروں کی قبروں پر چھوٹے کیوآر کوڈز کے اسٹیکرز چسپاں ہیں۔
جب ان کوڈز کو اسکین کیا جاتا تو یہ مرحومین کے نام اور ان کی قبر کی جگہ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ اسٹیکرز تقریبا 1.95×1.2 انچ کے سائز کے تھے اور انہیں والڈ فریڈہوف، سینڈلنگر فریڈہوف، اور فریڈہوف سولن کے قبرستانوں میں لگایا گیا تھا۔جب یہ معاملہ میڈیا کی زینت بنا تو قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ کچھ لوگوں نے اسے کسی مارکیٹنگ مہم کا حصہ قرار دیا، جبکہ دیگر کا خیال تھا کہ یہ کسی آرٹسٹ کی تکنیکی تخلیق ہے یا کسی نے جان بوجھ کر شرارت کی ہے۔