ہفتہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2026 

پاک بھارت ٹاکرا: بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

datetime 23  فروری‬‮  2025 |

دبئی (این این آئی) بھارت نے ویرات کوہلی کی سنچری کی بدولت پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیدی ،پہلے بیٹنگ کرتے ہ وئے پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی، پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 64 رنز بناکر نمایاں رہے،242 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بالنگ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ میں انتہائی ناقص رہی، فیلڈرز نے دو انتہائی اہم مواقع پر کیچز چھوڑ کر میچ میں کم بیک کرنے کے مواقع گنوائے، بھارت کی جانب سے ویرات نے شانداز اننگز کھیلی اور سنچری کے ساتھ ناقابل شکست رہے، بھارت نے مطلوبہ ہدف 42.3 اوورز میں 4 وکٹوں پر حاصل کرلیا ۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، میچ کے 9 ویں اوور میں بابر اعظم 23 رنز بناکر ہاردک پانڈیا کی گیند پر وکٹ کیپر کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے۔

اگلے ہی اوور میں فخر زمان کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے اوپنر امام الحق غیرضروری رن لینے کی کوشش میں اکشر پٹیل کی تھرو پر رن آٹ ہوگئے، وہ 26 گیندوں پر صرف 10 رنز بناسکے۔دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد کپتان محمد رضوان اور سعود شکیل نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، محمد رضوان کو 44 رنز پر ایک موقع ملا جب ہرشت رانا نے ہاردک پانڈیا کی گیند پر ان کا کیچ چھوڑا تاہم وہ اگلے اوور کی پہلی ہی گیند پر اکشر پٹیل کے ہاتھوں 46 رنز پر بولڈ ہوگئے۔محمد رضوان کی طرح سعود شکیل کو بھی ایک چانس ملا جب اکشر پٹیل کی گیند پر کلدیپ یادو نے ان کا کیچ چھوڑا، تاہم وہ اگلے ہی اوور میں پانڈیا کا شکار بن گئے، سعود 62 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آئوٹ ہوئے۔دونوں سیٹ بلے بازوں کے آئوٹ ہونے کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن سنبھل نہ سکی اور یکے بعد دیگر کھلاڑیوں کے پویلین واپس لوٹنے کا سلسلہ جاری رہا، طیب طاہر 4، شاہین آفریدی صفر، سلمان علی آغا 19، نسیم شاہ 14، حارث رف 8 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

خوشدل شاہ نے کچھ مزاحمت دکھائی تاہم جس طرح انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھل کر بیٹنگ کی آج وہ اس طرح سے شارٹس نہ کھیل سکے اور آخری اوور میں 38 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو 3، ہاردک پانڈیا 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جب کہ ہرشت رانا، اکشر پٹیل اور رویندرا جڈیجا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی اور اس طرح بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم 50 اوورز بھی پورے نہیں کھیل سکی، پوری قومی ٹیم 2 گیندیں قبل ہی 241 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما اور شبمن گل نے ٹیم کا جارحانہ آغاز فراہم کیا، روہت 15 گیندوں پر 20 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔

روہت کے آئوٹ ہونے کے باوجود شبمن گل اور ویرات کوہلی نے تیزی سے رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، 68 رنز کے مجموعی اسکور پر حارث رئوف کی بالنگ پر خوشدل شاہ نے شبمن گل کا کیچ چھوڑا، وہ 35 رنز پر بناچکے تھے تاہم، ابرار احمد نے شبمن گل کو 46 رنز پر بولڈ کرکے ان کی نصف سنچری بھی مکمل نہ ہونے دی، اس دوران ویرات کوہلی نے حارث رئوف کو چوکا رسید کرکے ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے 14 ہزار رنز مکمل کیے۔ویرات کوہلی، سچن ٹنڈولکر اور کمار سنگاکارا کے بعد یہ سنگ میل عبور کرنے والے تیسرے بلے باز ہیں، ویرات نے 287 اننگز، سچن ٹنڈولکر نے 350 اور سنگاکارا نے 378 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا۔

پاکستان کی جانب سے 159 رنز کے مجموعی اسکور پر شریاس ایئر کو ایک موقع دیا گیا جب وہ 25 رنز پر بیٹنگ کررہے تھے، اس بار خوشدل شاہ کی بالنگ پر سعود شکیل نے کیچ چھوڑا۔ویرات کوہلی نے شریاس ایئر کے ساتھ ملکر 114 رنز کی اہم شراکت قائم کی اور اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں، شریاس ایئر 56 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے تاہم بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی شانداز اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کر دارادا کیا ۔ویرات کوہلی آخری لمحات تک وکٹ پر ڈٹے رہے اور اننگز کی آخری گیند پر خوشدل شاہ کو چوکا رسید کرکے اپنی 51ویں سینچری مکمل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہائوس آف شریف


جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…