دبئی (این این آئی)چیمپینز ٹرافی میں میزبان پاکستان کے ساتھ ناروا سلوک برقرار ہے، گزشتہ روز بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ میں پاکستانی فین کو دبئی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہ ملی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی فین پرچم نما کپڑے پہن کر آیا تھا، حکام نے پاکستانی پرچم نما ڈریس میں داخلے کی اجازت نہ دی۔بعدازاں فین نے بلو شرٹ منگوائی، جسے پہن کر وہ اسٹیڈیم کے اندر داخل ہوئے، متاثرہ فین نے ڈان نیوز سے رابطہ کر کے کہا کہ پی سی بی اس پر ایکشن لے۔متاثرہ فین شہباز نے بتایا کہ میرے پاس ٹکٹ موجود تھا پھر بھی اندر جانے نہیں دیا گیا۔