جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

مشہور اداکار کے بیٹے نے دوسری شادی کرلی، باپ کو شادی پر بھی نہ بلایا

datetime 21  فروری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی وڈ اداکار پرتیک ببر نے حال ہی میں اپنی دیرینہ گرل فرینڈ پریا بینرجی سے دوسری شادی کرلی جس کے چرچے سوشل میڈیا پر ہورہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کی پروقار تقریب ان کی آنجہانی والدہ سمیتا پاٹل کی ممبئی میں واقع رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔تاہم پرتیک کے سوتیلے بھائی آریا ببر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے والد راج ببر سمیت ان کی دوسری فیملی کو شادی کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔آریا نے مزاحیہ انداز میں اپنے تازہ ترین اسٹینڈ اپ کامیڈی ایکٹ کے دوران ببر خاندان کی متعدد شادیوں کی تاریخ کا حوالہ دیا تھا۔

ببر تو شادی کرتے رہتے ہیں؟ کے عنوان سے آریا نے ایک مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘میں مانتا ہوں، میرے والد (اداکار راج ببر)نے دو بار شادی کی، میری بہن کی دو بار شادی ہوئی اور اب میرے بھائی(سوتیلا بھائی اداکار پرتیک ببر)کی دوسری شادی ہو رہی ہے، یہاں تک کہ میرے کتے ہیپی کی بھی دو گرل فرینڈ ہیں، اس لیے مجھے دوسری شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن مجھے طلاق سے ڈر لگتا ہے۔

آریا نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح انہوں نے اپنے والد راج ببر سے مشورہ طلب کیا کہ پرتیک کی شادی میں مدعو نہ کیے جانے کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب کیسے دیا جائے۔ آریا نے اپنے والد کے جواب سے متعلق بتایا کہ انہوں نے کہا میڈیا سے کہو، مرد تو شادی کرتے رہتے ہیں۔واضح رہے کہ اداکار پرتیک ببر تجربہ کار اداکار راج ببر اور آنجہانی اداکارہ سمیتا پاٹل کے بیٹے ہیں، سمیتا پاٹل کی اچانک موت کے بعد راج ببر نے نادرا سے دوبارہ شادی کی اور ان کے دو بچے، آریا ببر اور جوہی ببر تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…