بدھ‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2026 

نواز شریف حکومت میں کالا باغ ڈیم کا معاملہ اٹھانا سازش ہوسکتی ہے ،خورشید شاہ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2015 |

اسلام آباد ( نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کالاباغ ڈیم کے خلاف دوسرے صوبوں نے قرار دادیں منظور کی ہیں . نواز شریف حکومت میں کالا باغ ڈیم کا معاملہ اٹھانا سازش ہوسکتی ہے جو دیگر کے خلاف کم اور خود حکومت کے خلاف زیادہ لگتی ہے . ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں شکست پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو تیس نومبر کو چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کو رپورٹ پیش کریگی ۔یوم تاسیس پر بلاول بھٹو زر دای نئی حکمت عملی کا اعلان کرینگے . فاٹا کے حقوق کےلئے بل قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کر دیا ہے ۔بدھ کو مرکزی سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی فاٹا کے اجلاس کے بعد سینیٹر فرحت اللہ ب.. اخونزادہ چٹان اور دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ فاٹا کے لوگوں کو حقوق دیئے جائیں اب وہ دور نہیں رہا جس میں پولیٹکل ایجنٹ کے پاس سارے اختیارات ہیں ہم نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں بل پیش کیا ہے اور بل کی حمایت پر دیگر جماعتوں کے شکر گزار ہیں انہوںنے فاٹا کے لوگوں سے وعدہ کیا کہ وہ اس بل کو پارلیمنٹ سے پاس کرائیں گے اور فاٹا کے عوام ملک کے دیگر عوام کے برابر حقوق حاصل کر سکیں گے انہیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں اپیل کا حق ہوگا ۔پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فاٹا کے حقوق کو اجاگر کیا ہے اور پیپلز پارٹی کے دور میں فاٹا کو حقوق دیئے بھی گئے ہیں انہوںنے کہاکہ اس سلسلے میں ایک کنونشن منعقد کیا جائے فاٹا کے لوگوں نے جس طرح دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے وہاں کے ہر شخص کو سلام پیش کرتا ہوں ۔وہ دن آگیا ہے جب فاٹا کے لوگوں کو حقوق ملیں گے انہیں 1973ءکے آئین اور قانون کے مطابق حقوق ملنے چاہئیں ۔قبائلی علاقے پاکستان اور آئین کاحصہ ہیں اورانہیں اس کے مطابق حقو ق دیئے جائیں اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ سابق آصف علی زر داری نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو خط لکھا ہے جس میں ان سے فاٹا اصلاحات بل پر حمایت مانگی گئی ہے انہوںنے کہاکہ فاٹا کے لوگوں سے پوچھا جائے کہ وہ الگ صوبہ چاہتے ہیں یا وہ خیبر پختون خوا میں شامل ہونا چاہتے ہیں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کا دائرہ اختیار فاٹا تک بڑھایا جائے بعد ازاں صحافیوں کے سوالا ت کا جواب دیتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت کالا باغ ڈیم کے مسئلے کو الجھا رہی ہے دیگر صوبوں نے کالا باغ ڈیم کے خلاف قرار دادیں منظور کی ہیں نواز شریف حکومت میں کالا باغ ڈیم کا معاملہ اٹھانا سازش ہوسکتی ہے یہ سازش دیگر کےخلاف کم اور حکومت کےخلاف زیادہ لگتی ہے ۔ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ضمنی اوربلدیاتی انتخابات میں شکست پر پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دےدی ہے جو اس کی وجوہات کا جائزہ لےگی اس کمیٹی میں سینیٹر فرحت اللہ بابر . سینیٹر اعتزازاحسن. سینیٹر شیریں رحمن. قمر زمان کائرہ اور اخونزادہ چٹان شامل ہونگے کمیٹی جائزہ لیکر اپنی رپورٹ 30نومبر تک چیئر مین پارٹی بلاول بھٹو زر داری کو پیش کریگی ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری یوم تاسیس کے موقع پر نئی حکمت عملی کااعلان کرینگے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…