پشاور( نیوزڈیسک) پاکستان میں مقیم 25لاکھ افغان مہاجرین کی عالمی امداد کم ہوگئی ہے۔اقوام متحدہ کے عہدیداروں کے مطابق یورپی اور شامی مہاجرین کے بحران سے نمٹنے میں زیادہ تروسائل خرچ ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پاکستان مین مقیم افغان مہاجرین کی امداد کی تاریخ میں فنڈنگ کی بدترین کمی ہوگئی ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق پاکستان دنیا میں سب سے بڑی مہاجر آبادی کا میزبان ملک ہے اور ان میں زیادہ تر افغان ہیں جو افغانستان میں عشروں سے جاری جنگ کی وجہ سے بھاگ کر پاکستان میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں لیکن اب عراقی شام اور افغانستان سے لوگوں کے بڑے پیمانے پر اخراج کی وجہ سے اقوام متحدہ کے عہدیدار پاکستان میں موجود افغان مہاجرین میں بچوں کی نگہداشت، تعلیم اور صحت وصفائی جیسی سہولتوں کےلیے فنڈنگ کم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔