کراچی( نیوزڈیسک)ممحرم الحرام کاچاند نظرآگیایوم عاشور24اکتوبرکوہوگا.حرم الحرام کے چاند کی رویت کا شرعی فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔محرم الحرام کاچاندنظرآگیا، یوم عاشور ہفتہ 24 اکتوبر کو ہوگا۔ ملک میں نئے اسلامی سال کا آغاز ہوگیا، یکم محرم 1437 ہجری جمعرات 15 اکتوبر کو ہوگی۔ کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی صدارت منعقد ہوا۔ ۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں آج چاند نظر آنے کے واضح امکانات ہیں اور یوم عاشور 24 اکتوبر کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔