مردان( نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے صوبے کی پہلی بم پروف جیل کا مردان میں افتتاح کردیاہے ۔ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بتایاکہ ہائی سیکیورٹی جیل میں بیک وقت 2200قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش ہے اور یہ صوبے کی واحد ہائی سیکیورٹی جیل ہوگی جبکہ دیگر معمول کے مطابق جیلیں ہوں گی ۔ اُنہوں نے مزید بتایاکہ ضلع مردان سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو آئندہ چند دنوں میں ہائی سیکیورٹی جیل منتقل کردیاجائے گا۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیاکہ پرانی جیل کو فیملی پارک میں بدل دیاجائے گا۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سابق وزیراعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی نے 2009ءمیں جیل کا سنگ بنیاد رکھاتھااور تقریباً 1.75بلین روپے جیل کی تعمیر پر خرچ ہوئے ۔