پشاور.(نیوزڈیسک)تھانوں کے باہر رکھی ریت کی بوریاں ہٹانے کے معاملے پر خیبر پختونخوا کی حکومت اور پولیس حکام آمنے سامنے آگئے ہیں۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پولیس کو ہدایت کی کہ پشاور میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے،تھانوں کے باہر رکھی ریت کی بوریاں ہٹادی جائیں کیونکہ اس سے عوام کو پریشانی ہورہی ہے۔وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سی سی پی اومبارک زیب نے کہا کہ کئی تھانے اب بھی دہشت گردی کا نشانہ بن سکتے ہیں ،بوریاں ہٹا بھی دیں تو متبادل انتظامات ناگزیر ہیں۔