فیصل آباد ( نیوز ڈیسک) پاکستان میں بجلی تو آتی ہیں لیکن بل ہی عوام کی جان لینے کے لئے کافی ہیں۔ ایسا ہی کچھ واقع فیصل آباد میں پیش آیا جہاں خاتون نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر تیزاب پی کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کوثر آباد کی ثمینہ نامی خاتون کے گھر پانچ ہزار کا بجلی کا بل آیا جس پر خاتون کی بل کی رقم نہ ہونے پر اپنے خاوند سے لڑائی ہوئی جس پر خاتون نے جھگڑے کے بعد تیزاب پی لیا۔ خاتون کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہی۔ خاتون آٹھ ماہ کی حاملہ بھی تھی جہاں آج اس نے ایک بچے کو جنم دیا اور بچے کو جنم دینے کے بعد خاتون دم توڑ گئی۔