اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تونسہ شریف میں نون لیگ کے ممبر قومی اسمبلی سردار امجد فاروق کھوسہ کے ڈیرے پر ہونے والے دھماکے کے بعد عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ۔جاں بحق ہونے والوں میں یونین کونسل چیئرمین کے 2امیدوار ضمیر الحسن سانگی اور اختر تنگوانی بھی جاں بحق ہوگئے۔زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشنا ک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔