اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پولیس اہلکار بھکاری خاتون سے زیادتی کرتے ہوئے گرفتار، فائرنگ سے شہری زخمی ،لاہور کے علاقے مناواں میں ایک پولیس اہلکار کو بھکاری خاتون سے زیادتی کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ گرفتاری کے دوران اہلکار نے شہریوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، مقامی افراد نے موقع پر موجود ہو کر ملزم اہلکار کو قابو میں لے لیا اور اسے مناواں پولیس کے حوالے کر دیا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان، جس کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے، کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس واقعے کی موبائل ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں پولیس اہلکار کو خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرتے اور شہریوں پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار اہلکار کی شناخت امجد کے نام سے ہوئی ہے، جو شفیق آباد تھانے میں تعینات تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔